چنتامنی:13 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)شہر کے بلدیہ کے31 /وارڈوں میں صاف صفائی برائے نام ہورہی ہے پورے شہر کے اکثروارڈوں میں جہاں دیکھوگندگی کے ڈھیراور نالوں میں گندگی کاپانی سڑکوں کے اوپر سے گرزرہا ہے ۔
شہر کے وینکٹ گیری کوٹے وارڈ کے مین روڈ اور واٹر فیلٹر بیڈ کے روبرو پچھلے کئی سالوں سے نالے میں گندہ پانی ٹہرا ہوا ہے جس گندہ پانی میں کوڑا کرکٹ بھرا پڑاہے اس کی بدبو سے اُس راستے میں چلنے پھرنے والے راہگیروں کے علاوہ اُس نالے کے کنارے اور بازو میں موجود دکانداروں کو بہت سی پریشانی پیش آرہی ہے جس نالے کی بدبو سے راہگیروں کو اُس راستے میں چلنا ہوں تو ناک پر کپڑا رکھ کر چلنا پڑتا ہے ۔
کئی مرتبہ راہگیروں نے وارڈ کے کونسلر اور بلدیہ کے کمشنر سے بھی شکایت کرچکے ہیں لیکن بلدیہ کے صفائی کرمچاریاُس نالے کو صاف کرنے سامنے نہیں آرہے ہیں ۔وینکٹ گیری کوٹے کے مقامی باشندہ آر۔کے۔عمران خان،اور منصور احمد وغیرہ نے بلدیہ پر الزام لگاتے ہوئے آخباری نمائندوں سے بتایا کہ کئی مرتبہ اُس گندہ نالے کی فوٹو کھینچ کر بلدیہ صدر اور بلدیہ کے کمشنر کو شکایت کیا گیا ہے لیکن وہ لوگ صرف نالے کو صاف کرنے کا جھوٹا بھروسہ دلاتے ہیں ۔نالے میں گندہ پانی ٹہرانے سے وہاں مچھر مکھیو ں کی تعداد بہت ہی زیادہ ہوگئی ہے حال ہی میں ڈینگو بخار اکر شہر میں تین سے چار بچوں کی موت واقع ہوگئی ہے اگر اس نالے کو فوراََ ہی صاف نہیں کیا گیا تو وینکٹ گیری کوٹے وارڈ میں بھی ڈینگو بخار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ جب بارش ہوتی ہے تو نالے کا گندہ پانی اُبھر کرسڑک پر اجاتا ہے اور بدبو میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔شہر میں ڈینگو بخار میں کئی آدمیوں نے اپنی جان کی قربانی دینے کے پیش نظر محکموں کے منتظمین اس بیماری قابو میں کرنے کے لئے صرف اپنے جانب سے ٹیموں کا منتخب کیا گیا اور بلدیہ کے جانب سے بیداری مہم ،ریالی ،جلسے وجلوس نکالے جارہے ہیں اور بلدیہ کے ہر وارڈ میں گھر گھر جاکر بیداری مہم کے پرچے دینے سے کسی کا بھی بھلا نہیں ہورہا ہے ،اس کے عوض بلدیہ کے ذمے دران اور کام کرنے والے ملازمین دونوں مل کر ہر وارڈ میں جاکر وہاں کے بنیادی ضروری سہولتوں کا جائزہ لے کر وہاں کے نالے چرانڈیاں ،ڈرئینج وغیرہ میں صاف ہیں یا نہیں ؟گندے کچرے کے کیا نٹر وقت پر خالی کرکے صاف کررہے ہیں یا نہیں ؟کئی وارڈوں میں اب تک کچرے کے کیانٹرس دستیاب بھی نہیں کرائے گئے ہیں۔اور ان علاقوں میں کوڑا کرکٹ جمع کرکے کہا پر ڈال رہے ہیں ان سب باتوں کا جائزہ لیکر فوری اس بارے میں اقدامات کریں اور کاروائی مستقل طور پر کریں نالوں میں گندی روزانہ صاف کریں اور ان نالوں میں ضروری ادوایات اور مچھر مار دھنوایں سے مچھروں اور کیڑوں کو قابو میں کیا جاسکتا ہے ۔
مختلف وارڈوں کے لوگوں نے آخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر چنتامنی کے متعد د علاقوں میں خنزیروں اور کتوں کی بھر مار ہوگئی ہے ،عوام کا چلنا پھرنا ،سانس لینا دشوار ہوگیا ہے خصوصی طور پرمحلہ ٹیپونگر،چوڈاریڈی پالیہ،شمشٹہلی ،شانتی نگر،محبوب نگر،گاندھی نگر،ونائک نگر،اگراہار محلہ،نکندی پیٹ،وینکٹ گیری کوٹے،اشریہ لے آوٹ ،کے علاقے میں کوڑے کچرے کا ڈھیر گاڑیوں کے حساب سے پڑا ہوا ہے اس کچرے کے پیش نظر خنزیر کتے اور کئی قسم کے جانوراس کچرے میں اپنی غذا کو تلاش کرتے ہوئے کچرے کو پھیلادیتے ہیں جس سے عوام کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے ۔اگر بلدیہ شہر کے تمام وارڈوں میں صفائی کاانتظام ٹھیک نہیں کرائیں تو وارڈوں کے عوام بلدیہ کے روبرو احتجاج کرنے کے لئے بالکل تیار ہے۔